مصنوعی دودھ کی فروخت پرشہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 22 مئی 2020 17:11

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ڈیرہ کے نواحی علاقہ توصیف آباد سمیت شہر بھر میں مضر صحت کیمیکل سے تیار شدہ مصنوعی دودھ کی فروخت سرعام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مضر صحت اور جان لیوا کیمیکل سے تیا رہونے والا دودھ ملاوٹ شدہ کھویا ، پنیر کے استعمال سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ، توصیف آباد ڈیرہ کے رہائشی محمد اسماعیل نے بتایا کہ ان کے علاقہ میں سرعام کیمیکل دودھ فروخت کیا جارہا ہے ،شام کے بعد توصیف آباد میں دکانوں اور سٹالز پر جگہ جگہ دودھ کے نام پر زہربیچاجانے لگا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ دودھ میں بال صفا پاؤڈر ، یوریا کھاد، ناقص کوکنگ آئل ، سرف کا استعمال کیا جاتا ہے جب کہ مصنوعی دودھ بنانے کیلئے خشک دودھ ، سنگھاڑے کا پاؤڈر اور چند کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے جن کی بدبو سونگھی نہیں جاسکتی ،دودھ کا ذائقہ لانے کیلئے تھوڑی سی مقدار میں دودھ ڈالا جاتا ہے۔ محمد اسماعیل اور دیگر شہریوں نے ملاوٹ مافیا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈسٹر کٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :