ڈی ایس پی سٹی سرکل صابر حسین اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل سلیم خٹکنے ضلع جہلم کے شہداء کی فیملیز سے ملاقات،شہداء کو ورثاء کو عید کے تحائف بھی دیئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 مئی 2020 19:33

ڈی ایس پی سٹی سرکل صابر حسین اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل سلیم خٹکنے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی ایس پی سٹی سرکل صابر حسین اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل سلیم خٹکنے ضلع جہلم کے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی اور راشن پیکج، عیدی اور تحائف شہداء کی فیملیز کو فراہم کیے تفصیلات کے مطابق شعیب دستگیر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں صابر حسین ڈی ایس پی سٹی سرکل نے شہید کانسٹیبل محمد امین، شہید ہیڈکانسٹیبل محمد فاروق سکنہ سرائے عالمگیر جبکہ سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل نے شہید کانسٹیبل محمد صفدر،شہید کانسٹیبل محمد فیاض،شہید ہیڈکانسٹیبل محمد رمضان اور محمد منظور ایس ایچ او تھانہ للہ نے شہید کانسٹیبل محمد رمضان کے گھرگئے اور انکے ورثاء سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سرکل افسران نے شہداء کے والدین سے ملاقات کے دوران وزٹ سرکل افسران نے کہا کہ شہداء کی فیمیلی کی دیکھ بھال کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہیسرکل افسران اور ایس ایچ او تھانہ للہ نے شہداء کے ورثاء کو عیدی اور تحائف دیے اور آخر میں شہداء کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔