صدر بشارالاسد نے رامی مخلوف کے ملک چھوڑنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی

دنیاوی کمپنیاں بشارالاسد کے ساتھ وفاداری میں کمی کا سبب نہیں بن سکتیں‘ ماموں زاد رامی مخلوف

جمعہ 22 مئی 2020 22:28

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) گذشتہ کچھ عرصے سے شام کے صدر بشارالاسد اور ان کے ماموں زاد رامی مخلوف کے درمیان اختلافات کی خبروں کے جلو میں ایک نئی پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ صدر اسد نے رامی مخلوف کے بیرون ملک سفر پرپابندی عائد کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شام کی انتظامی جوڈیشل عدالت نے وزارت مواصلات اور اسد رجیم نظام کی طرف سے پیش کردہ دعوے کے بعد رامی مخلوف کو شام سے بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ صدر بشارالاسد اور رامی مخلوف کے درمیان تجارتی اور کاروباری نوعیت کے اختلافات ہیں۔ اسد رجیم رامی مخلوف کی ٹیلی کام کمپنی سیرٹل میں حصہ مانگ رہی ہے۔ ٹیلی مواصلات ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعہ شائع کردہ فیصلے کے متن میں بیان کیا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مدعا علیہ کو عارضی طور پر ملک چھوڑنے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک دعوے کے بنیاد محرکات کا اورمطالبات کا حل نہیں نکال لیا جاتا یا جب تک کمپنی کی طرف سے حکومت کو معقول رقم ادا نہیں کی جاتی اس وقت تک رامی مخلوف پر پابندی برقرار رہے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ شامی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں اسٹیٹ کونسل کے 20 / 5-2020 کے کے جاری کردہ فیصلے کا متن بھی شایع کیا ہے جس میں رامی مخلوف کو ملک چھوڑنے سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔شامی وزارت انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک فیصلے میں بھی رامی مخلوف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق کی ہے۔دوسری طرف رامی مخلوف کے بھائی ایہاب نے سریئٹل سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے بشارالاسد کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیاوی کمپنیاں بشارالاسد کے ساتھ وفاداری میں کمی کا سبب نہیں بن سکتیں۔دمشق سیکیورٹیز ایکسچینج کے ملک کے 12 نجی مالیاتی اور بینکاری اداروں میں رامی مخلوف کے اثاثوں کی ضبطی کے فیصلے کے بعد بشار حکومت کی طرف سے رامی مخلوف ، ان کی اہلیہ اور بچوں کی منقولہ اور غیرمنقولہ تمام جائیداد بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ ضبط شدہ اثاثوں کی مالیت ایک ارب 30 کھرب شامی لیرا کے برابر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :