جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زہر اہتمام شہر میں جمعہ کو بطور توبہ اور استغفار منایا گیا

جمعہ 22 مئی 2020 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زہر اہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں جمعہ کو بطور توبہ اور استغفار منایا گیا علمائے کرام نے عالم اسلام کی سر بلندی اور مملکت خدا داد پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کرائیں تفصیلات کے مطابق علما کرام نے جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام چاند رات کو ہر قسم ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں ہوائی فائرنگ جرم عظیم ہے ہر سال کئی جانیں ضائع ہوتی ہے اس ناسور کے خلاف ممبر ومحراب سے موثر آواز بلند کی جائے حکومت کورنا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ چاند رات کو ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے علما کرام کا کاکردار اہم ہے ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث والقرآن مولانا حافظ حسین احمد صوبائی خطیب مولانا قاری انوارالحق حقانی شرودی مولانا سید عبدالستار شاہ قاری مہراللہ مولانا مفتی روزی خان مولانا محمد ایوب ایوبی مولانا محمد ہاشم خشکی مولانا حافظ عبدالحق حقانی مولانا ولی محمد ترابی مولانا حافظ مسعود احمد مولانا خدا ے دوست مولانا مفتی عبیداللہ آغا مولانا حافظ سردار محمد نورزء مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا عبدالباقی مولانا قاری جمعہ خان شیخ الحدیث مولانا عبدالظاہر حقانی مولانا حاجی وزیر محمد بڑیچ مولانا عبدالستار مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی بلال ہاشمی مولانا مفتی عالم گل مولانا مفتی عطا الرحمن رحمیی مولانا مفتی عبد القاہر حقیار مولانا مفتی جان محمد مولانا دین محمد مولانا محمد عسی مولانا محی الدین مولانا مفتی النافع مولانا مفتی نیاز محمد نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ چاند کو ہر قسم ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں ہر سال چاند رات کو کئی لوگ کی جان لیوا ثابت ہوا ہے علما کرام ممبر ومحراب سے اس ناسور کی خاتمے کیلئے کردار ادا کر ے انہوں نے کہا کہ علما کرام نے ہمیشہ قوم وملت کے خیرخواہی مثبت کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایسی ہی قانونا بھی سخت جرم ہے لیکن اس قانون میں پولیس انتظامیہ کے بھی بڑا کردار ہے لیکن پولیس انتظامیہ ہمشیہ کے طرح بے بس نظر آتے ہیں عوام الناس اس کا ر خیر میں پولیس انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام چاند کو ہر قسم ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ صحافت کے دنیا اور میڈیا کے دوست اور احباب علما کرام اور حکومت کے اس کام خیر میں ہمارے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ علما کرام کی صالح معاشرے کی قیام میں بڑا کردار ہے علما کرام اپنے مساجد کی مقتدیوں کو چاند رات کی ہوائی فائرنگ کی نقصانات سے آگاہ کریں تاکہ عیدالفطر کے خوشیاں ماتم میں تبدیل نہ ہوجائے علما کرام نے عوام الناس یہ بھی اپیل کی ہے عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم کرنے کے لیے عید الفطر کے اجتماعات میں خصوصی طور پر دعا کریں۔