وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کراچی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس اور تعزیت

جمعہ 22 مئی 2020 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے لاہور سے کراچی جانے والے پی آئی اے کے طیارے پی کے 8303 کے حادثے پر اظہار افسوس اور تعزیت کی ہے جبکہ حادثے کے شکار مرحومین کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، وزیر داخلہ نے کہا کہ رنج و غم کی شدت بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ رہائشی علاقے میں بھی نقصان کی اطلاع پریشان کن ہے۔ وزیر داخلہ نے دعا کی کہ خدا ہم سب پر رحم فرمائے اور اس ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔…