زارا عابد کے ساتھ ایک اور معروف پاکستانی ماڈل بھی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں موجود تھیں

اسرا چوہدری نے اپنی آخری پوسٹ میں اللہ سے جمعہ کو رحمت بنانے کی دعا کی تھی، دونوں ماڈلز کی مسافر طیارے میں سوار ہونے پر پوری شوبز انڈسٹری غمگین ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 22 مئی 2020 23:23

زارا عابد کے ساتھ ایک اور معروف پاکستانی ماڈل بھی حادثے کا شکار ہونے ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مئی 2020ء) : زارا عابد کے ساتھ ایک اور معروف پاکستانی ماڈل بھی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں موجود تھیں۔ اسرا چوہدری نے اپنی آخری پوسٹ میں اللہ سے جمعہ کو رحمت بنانے کی دعا کی تھی، دونوں ماڈلز کی مسافر طیارے میں سوار ہونے پر پوری شوبز انڈسٹری غمگین ہے۔ ٹاپ اسٹار ماڈل زارا عابد کو کچھ ماہ قبل ہی لکس ایوارڈ ملا تھا جبکہ اسرا چوہدری نے چھ گھنٹے قبل انسٹاگرام پر آخری پوسٹ کی تھی۔

ماڈل اسرا چوہدری نے آخری پوسٹ میں جمعہ کو رحمت بنانے کا اللہ سے ذکر کیا تھا۔ دونوں ماڈلز کی مسافر طیارے میں سوار ہونے پر پوری شوبز انڈسٹری غمگین ہے ۔ اسرا چوہدری کا اصلی نام فروا علی تھا۔زارا عابد اور اسرا چوہدری کے حوالے سے یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد سے شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے کراچی جاتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

طیارے میں مسافروں اور عملے سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔ آخری اطلاعات تک حادثے کے نتیجے میں 90 افراد کے جاں بحق ہو جانے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جبکہ نئی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کرنے کے انداز میں جارہا تھا کہ زمین سے ٹکرا گیا۔ فوٹیج میں طیارہ لینڈنگ کیلئے اونچائی سے نیچے آتا دکھائی دیتا ہے لیکن اچانک جہاز زمین سے ٹکرا جاتا ہے جس کے بعد آگ اور دھواں آسمان کی جانب اٹھتا دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کے لینڈنگ گئیرز باہر نکل آئے تھے۔ذرائع کے مطابق پائلٹ نے لاہور سے کراچی پہنچ کر لینڈنگ کے لیے طیارے کے پہیے کھولنا چاہے لیکن وہ اس میں ناکام رہا جس پر پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے کے بارے میں بتایا، پائلٹ رن وے تک پہنچنے کے دوران مسلسل پہیے کھولنے کی کوشش کرتا رہا۔ ۔جہاز کے پہیے کھولنے کے لیے کپتان نے آخری حربے کے طور پر سسٹم کو پمپ کیا تو جہاز کے پہیے کھل گئے مگر اس وقت تک جہاز کا ایک انجن فیل ہوچکا تھا۔

پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو اس دوسری ہنگامی صورتحال سے متعلق بھی بتایا اور طیارے کو ہر ممکن مہارت سے ائیرپورٹ تک لے جانے کی کوشش کی لیکن اس دوران جہاز کا دوسرا انجن بھی فیل ہوگیا اور طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا۔