ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی

ہفتہ 23 مئی 2020 11:44

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 3 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ عید کے موقع پر کم برآمد اور مئی کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جولائی کے لیے سودے 1.8 فیصد گر کر 2167 رنگٹ فی ٹن طے پائے۔

متعلقہ عنوان :