چرکس جلا وطنی کی 156 ویں برسی پر ترک صدر کا پیغام

ہفتہ 23 مئی 2020 11:47

چرکس جلا وطنی کی 156 ویں برسی پر ترک صدر کا پیغام
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ تاریخِ انسانی میں ایک’کالے دھبے ‘ کے طور پر رقم کیے جانے والے چرکس جلا وطنی زاریت روس کی جانب سے چرکس عوام کو قفقاز علاقے سے در بدر کرنے کی ایک کہانی ہے۔ترک صدر اردوان نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ’’مادر ِ وطن سے جلا وطنی کے 156 ویں سال کے موقع پر میں چرکیس بھائیوں کے دکھ و درد میں برابر کا شریک ہوں اور اس المیہ کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت کا ایک بار پھر دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاریخِ انسانی میں ایک’کالے دھبے ‘ کے طور پر رقم کیے جانے والے چرکس جلا وطنی زاریت روس کی جانب سے چرکس عوام کو قفقاز علاقے سے در بدر کرنے کی ایک کہانی ہے۔ سپیکر اسمبلی مصطفی شن توپ نے بھی سماجی میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 21 مئی 1864 کو ہزاروں کنبوں کو بڑی بے دریغی سے قتل کیا گیا اور دس لاکھ سے زائد چرکس عوام کو ان کے مادرِ وطن سے بدر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس المیہ کی 156 ویں برسی پر متاثرین کے دکھ و درد میں برابر کا شریک ہونے کا اظہار کرنا چاہتا ہوں اور مرنے والوں کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔