رائس پلانٹر کے ذریعے دھان کی فصل کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے،ماہرین جامعہ زرعیہ

ہفتہ مئی 12:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی تیا ر کردہ رائس پلانٹر مشین سے دھا ن کی پنیری کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے جس سے چاول کے کاشتکار کم وقت میں بہتر طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کے مطابق زیادہ پودے کاشت کر کے بمپر کراپ کے حصول میں معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے نام پیغام میںانہوںنے کہا کہ رائس پلانٹر کے ذریعے کسان و کاشتکار جہاں کم وقت میں آسانی کے ساتھ کھیت میں دھان کی پنیری اور چاول کے پودے کاشت کر سکتا ہے وہیں اس سے کھیت کی سطح کو ہموار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ انہوںنے بتا یا کہ 4سی سی انجن کی تنصیب سے رائس پلانٹر ایک کم خرچ اور بالا نشیں ذریعہ ہے جو بہتر پیداوار کے حصول کا ضامن ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :