
آئی سی سی نے کرکٹ کی واپسی کی گائیڈ لائنز جاری کردیں
وکٹ لینے کے بعد کھلاڑی ہاتھ ملائیںگے، نہ ہی گلے مل پائیںگے،بولرز گیند چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال نہیں کرسکیں گے: آئی سی سی بیک ٹو کرکٹ گائیڈ لائنز
ذیشان مہتاب
ہفتہ 23 مئی 2020
11:55

(جاری ہے)
فیلڈ میں بولرز اپنا کوئی بھی سامان جیسے سوئٹرز، سن گلاسز، جمپرز، کیپ وغیر امپائرز کو نہیں دیں گے، ہر کھلاڑی اپنے سامان کو رکھنے کا خود ذمہ دار ہوگا۔
بولرز کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہیں کہ وہ گیند کے استعمال کے بعد اپنے چہرے کو چھونے سے گریز کریں گے اوربار بار ہینڈ سینٹی ٹائزرز کا استعمال کریں گے، امپائرز دستانے پہن کر گیند کو چھوئیں گے۔ گائیڈ لائنز میں ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر فاصلے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ گائیڈ لائنز اس کے میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہیں جس نے سفارش کی ہے کہ ہر ٹیم کے ساتھ ایک چیف میڈیکل آفیسر کا تقرر کیا جائے جو کھلاڑیوں کو صحتمند ماحول کی فراہمی کا ذمہ دار ہوگا۔ ایک اور پوائنٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ٹیمیں انٹرنیشنل مقابلوں سے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں گی اور کھلاڑی کم از کم 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔ آئی سی سی گائیڈ لائنز میں انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیموں کو چارٹرڈ فلائٹس میں سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے علیحدہ کمرے ہوں اور ٹیم ایک ہی فلور پر قیام کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 7 جولائی سے 2 اگست تک سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے انعقاد کا اعلان
-
بھارتی کرکٹ بورڈ کا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ، اعلامیہ جاری
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلی
-
شاداب خان کے دائیں کندھے کا آپریشن ہو گیا
-
محسن نقوی کی نیپال انڈر 16 ٹیم کو فائنل میں کامیابی پر مبارکباد
-
جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
-
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
-
پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
-
پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ملیں گے
-
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ،کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
-
فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے عجیب و غریب وجہ کے باعث کرکٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.