چین کی غربت میں کمی میں کامیابی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف کے حصول کو ظاہر کرتی ہے، اقوام متحدہ سفیر

ہفتہ 23 مئی 2020 12:45

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سفیر برائے سائوتھ کوآپریشن و ڈائریکٹر اقوام متحدہ دفتر برائے سائوتھ کوآپریشن جارج چیڈیک نے کہا ہے کہ چین نے غربت میں کمی میں کامیابی حاصل کر کے عالمی برداری کے سامنے یہ ثابت کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 17اہداف( ایس ڈی جیز) میں ’’غربت کے خاتمہ ‘‘ کا پہلا ہدف حاصل کرنا ممکن ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز ای میل کے زریعے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے غربت میں کمی کر کے پائیدار ترقی کا پہلا ہدف حاصل کر کے ہمیں یقین دلایا ہے کہ 1.4 بلین آبادی والے ملک میں بھی غربت کا خاتمہ کی جاسکتا ہے اور یہی نہیں غربت کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنا چین کی عالمی غربت کے خاتمے میں اہم شراکت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا کو اور خاص طور پر گلوبل ساتھ کے لیے ایک مثال قائم کی ہے کہ کس طرح جامع معاشی اور سماجی پالیسیوں سے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے غربت میں کمی کی پالیسی اور انتہائی غربت کے شعبوں میں مرکوز تعاون کی فراہمی غربت کے خاتمے میں کارآمد ثابت ہوئی ہے جو اقوام متحدہ کے مطالبے کے مطابق کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا کے عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ چین کی ترجیح ہے اور چین میں اقوام متحدہ کا دفتر موثر اور ٹھوس اقدامات اور تعاون سے غربت کے خاتمے کی حمایت کے لئے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہر ملک کے اپنے اہداف، حالات، صلاحیتیں اور ترقیاتی مقصد ہوتے ہیں لیکن چین کے تجربات اور مشترکہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا اشتراک عالمی جنوب میں انتہائی مفید ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ چین اور دیگر جنوبی ممالک کے درمیان پائیدار ترقیاتی اہداف کے اس پہلے ہدف میں مزید تعاون حاصل ہو گا۔ واضح رہے کہ 2015 ء میں اقوام متحدہ کی تمام رکن ریاستوں نے پائیدار ترقی کے لیی17 اہداف پر مشتمل 2030 ء ایجنڈا پیش کیا جس میں غربت کے خاتمے اور لوگوں کو امن و خوشحالی فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :