فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے دفاتر بھی عید تعطیلات کے سلسلہ میں 27مئی تک بند رہیں گے ، 28مئی سے معمول کے مطابق کام ہوگا، ممبران رکنیت کی تجدید 31مئی تک کرواسکتے ہیں، ترجمان فیصل آباد چیمبر

ہفتہ 23 مئی 2020 12:45

فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے دفاتر بھی عید تعطیلات کے سلسلہ میں 27مئی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفاتر بھی عید تعطیلات کے سلسلہ میں 27مئی تک بند رہیں گے جبکہ 28مئی سے معمول کے مطابق کام ہوگانیز ممبران رکنیت کی تجدید 31مئی تک کرواسکتے ہیں جس کیلئے اتوار کو بھی فیصل آباد چیمبر کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ چیمبر کے معزز ممبران کو اپنی رکنیت کی تجدید میں کسی مشکل یاپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ چونکہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے 27مئی تک عید کی تعطیلات کااعلان کیاگیا ہے لہٰذا چیمبر کے دفاتر بھی 27مئی تک بند رہیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ اگرچہ چیمبر کے ممبران کی رکنیت کی مدت 31مارچ کو ختم ہوچکی ہے تاہم کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے پیداشدہ صورتحال کے باعث اس میعاد میں 31مئی تک توسیع کی گئی ہے۔