قصور، گھیاکدوکی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے فو ری حفاظتی وتدارکی اقدامات کرنے کی ہدایت

ہفتہ 23 مئی 2020 16:18

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) محکمہ زراعت نے گھیاکدوکی فصل پر موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے باعث لال بھونڈی کے حملہ کے خدشہ سے بچنے کیلئے کاشتکاروں کو فو ری حفاظتی وتدارکی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اورکہا ہے کہ پھل بنتے وقت گھیاکدو کی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی اشدضرورت ہو تی ہے کیونکہ موسم گرماکے دوران لال بھونڈی گھیا کدو کی فصل کے پتوں اور اس کے پھول پرحملہ آور ہوکر انہیں کھاجاتی ہے اورجوں جوں حملہ شدت اختیار کرتاجاتاہے ویسے ویسے گھیا کدو کا پھل سوکھ کرگرنا شروع ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے’’اے پی پی‘‘کو بتایاکہ پھل کی مکھی تیارشدہ پھل میں سوراخ کرکے گھیاکدومیں داخل ہوجاتی ہے ‘موزیک وائرس کی بیماری رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ کیوجہ سے پھیلتی ہے جس سے ابتداء میں فصل کے پتے ہلکے سبزرنگ کے ہوجاتے ہیں اس طرح حملہ شدہ بیل پر پھول نہیں بنتا یابہت کم بنتاہے۔انہوں نے کہا کہ جونہی فصل پر لال بھونڈی کا حملہ ظاہر ہو تو اس بیل کو اکھاڑکر زمین میں تلف کردیاجائے۔

متعلقہ عنوان :