ڈپٹی کمشنرخانیوال کی زیر سرپرستی محکمہ خوراک نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں

ہفتہ 23 مئی 2020 16:49

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی محکمہ خوراک نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں۔اسسٹنٹ کمشنر شبیر ڈوگر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے چوک جمال کے علاقہ میں کارروائی کرکے آڑھت سے 2 ہزار من گندم برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے کارروائی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ برآمد کی جانے والی گندم سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے۔

احمد جاوید نے اس موقع پر بتایا کہ محکمہ خوراک کے گندم کے خریداری مراکز عید کے ایام میں بھی کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کھلے رہیں گے۔ ڈی ایف سے نے اس موقع پر مزید بتایا کہ محکمہ خوراک نے اب تک گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ پر 20 افراد کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :