ڈیرہ مراد جمالی کے سنیئر کرکٹر طالب حسین جونیجوکی والدہ انتقال کر گئیں

ہفتہ 23 مئی 2020 17:33

نصیر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ڈیرہ مراد جمالی کے سنیئر کرکٹر طالب حسین جونیجو، ساجد حسین جونیجو، میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے سنیئر اکاونٹس کلرک حاجی خان جونیجو، قومی بچت بینک سبی کے مینیجر محمد اکبر جونیجو اور قومی بچت بینک کوئٹہ کے مینیجر خالد حسین جونیجو کی والدہ محترمہ کا بقضائے الہی کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں،مرحومہ کے نماز جنازہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ تعزیت کا سلسلہ جونیجو ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں جاری ہے۔ در اثنا پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے جنرل سیکرٹری علی جان منگی نے حاجی خان جونیجو سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے دیں اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین۔

متعلقہ عنوان :