نامور اداکار و ڈائریکٹر نظیر کھاوڑ انتقال کر گئے

ہفتہ 23 مئی 2020 17:48

نامور اداکار و ڈائریکٹر نظیر کھاوڑ انتقال کر گئے
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کے ڈپٹی سیکریٹری، اسٹیج اور سندھی ڈراموں کے نامور اداکار و ڈائریکٹر نظیر کھاوڑ کو ورثاء کی جانب سے چند روز قبل معدے کی تکلیف اور ٹائیفائیڈ کے باعث چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں گزشتہ روز دوران علاج وہ دم توڑگئے جس کی نعش نوناری محلہ میں واقع گھر پہنچادی گئی جبکہ متوفی فنکار کے نماز جنازہ اتاترک ٹاور کے قریب ادا کرنے کے بعد انہیں شہر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے تین روز تمام سرگرمیاں معطل کرکے سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :