Live Updates

حافظ حامد الرحمان کو سکیل 18میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی دے دی گئی

ہفتہ 23 مئی 2020 18:22

گو جرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) معروف عالم دین ومذہبی سکالر پروفیسر حافظ عبد الستار حامد کے صاحبزادے حافظ حامد الرحمان کو سکیل 18میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی دے دی گئی ،پروفیسر حافظ حامد الرحمان کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی ملنے اور گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج وزیرآباد میں شعبہ اسلامیات کے ہیڈ تعینات ہونے پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی ،پروفیسرز شیخ الیاس کامران ،شیخ ثناء اللہ،مبشر احمد کھوکھر،آصف جمیل،ڈاکٹر سید رضا سلطان ،محمد اشرف نثار،ناصر محمود اللہ والے ،افتخار احمد بٹ ،صابر حسین بٹ ،سیف اللہ بٹ ،مولانا ابراہیم محمدی ،حافظ منی رحماد،حافظ محمد آصف ،محمد عاصم ،ولید ملک،عبد الرئوف ،قاضی انوا حسین ،میاں ریاض ،عبد القدوس بٹ ،ظہیر گل،کاشف محمود خان ،میاں اعجاز احمد ،نعیم اشرف،شیخ صلاح الدین ،تنویر شاہد ،ملک بشارت صدیق،محمد اسلم سپال ایڈووکیٹ ،میاں صلاح الدین قیصر ایڈووکیٹ ،عبد الوحید ورک ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر حافظ حامد الرحمان جس لگن اور جذبے سے نوجوان نسل میں علم کی شمع کو روشن رکھے ہوئے ہیں، اس جذبے ولگن کو پروان چڑھاتے رہیں گے اور اپنے والد پروفیسر حافظ عبد الستار حامد کے علمی سفر کو رواں دواں رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر حافظ حامد الرحمان نے کہا کہ رمضان المبارک مہینہ رب کریم کی خصوصی عنایتوں رحمتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک مین ترقی ملنا مجھ پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے اس پر خالق کائنات کے شکر گزار ہیں انشاء اللہ بطوراسسٹنٹ پروفیسر اپنے فرائض کی بجاآوری کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں گے درس وتدریس کے ذریعے نوجوان طالب علموں میں علم کی روح کو تازہ رکھوں گا ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات