سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیںوہاں عید منائیں ، آصف علی زر داری

اپنی دعائوں میں ڈاکٹروں اور پیرمیڈیکل اسٹاف کو ضرور یاد رکھیں ، کورونا کو شکست دینے کیلئے اپنے گھروں میں رہیں محفوظ رہیں، سابق صد کا بیان

ہفتہ 23 مئی 2020 20:11

سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیںوہاں عید منائیں ، آصف علی زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیںوہاں عید منائیں ۔ایک بیان میں سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ عید نماز بھی اپنے گھر میں ہی ادا کریں ،کورونا وبا سے بچنے کیلئے لازمی طور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ ہمارے ڈاکٹر ، نرسیں اور پیرامیڈیکل کورونا سے جنگ میں مصروف ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر ،نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا کے خلاف جنگ میںشہید ہو چکے ہیں، اپنی دعائوں میں ڈاکٹروں اور پیرمیڈیکل اسٹاف کو ضرور یاد رکھیں ، کورونا کو شکست دینے کیلئے اپنے گھروں میں رہیں محفوظ رہیں