شہری دفاع کے قومی رضاکار ڈویژن بھر میں عوام کو کورونا وائرس سے تحفظ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں،سنجیدہ خانم

اتوار 24 مئی 2020 01:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سول ڈیفنس راولپنڈی ڈویژن سنجیدہ خانم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے شہری دفاع کے قومی رضاکار متحرک ہیں اور ڈویژن بھر میں عوام کو کورونا وائرس سے تحفظ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں، انہوں نے یہ بات راولپنڈی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہریوں کے وفود اور تجارتی مراکز میں تاجروں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کے تمام شہری دفاع کے رضا کار پوری طرح متحرک ہیں اور راولپنڈی ضلع کے ساتھ ساتھ اٹک، جہلم اور چکوال میں بھی عوامی مقامات اور تجارتی مراکز میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری کی گئی کورونا حفاظتی گائڈلائنز پر سختی سے عملدرآمد کے لئے عوامی تعاون حاصل کیا جا رہا ہے، سنجیدہ خانم نے کہا کہ تجارتی مراکز کھلنے سے بڑے شہروں میں عوامی اجتماعات اور کاروباری مراکز پر غیر معمولی رش نظر آرہا ہے جو کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے اس لئے لازم ہے کہ اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :