Live Updates

جاپان میں کورونا وائرس ویکسین کی تیاری میں پیشرفت

پیر مئی 12:50

جاپان میں کورونا وائرس ویکسین کی تیاری میں پیشرفت
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) جاپان کی کئی بڑی ادویہ ساز کمپنیاں، وینچر کمپنیاں اور یونیورسٹیوں سمیت تحقیقی ادارے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ویکسین تیار کرنے پرکام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی حکومت نے ویکسین کی تیاری کے لیے ادویہ ساز کمپنیوں کی زیر قیادت 4 مطالعات اور تحقیقی اداروں کی زیر قیادت 5 مطالعات کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اعانتوں کی شکل میں مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

توقع ہے کہ اسکے طبی تجربات جلد از جلد اس موسم گرما میں شروع ہو جائیں گے۔ایک ویکسین مرغی کے انڈوں اور جانوروں کے خلیات کی مدد سے وائرس کی افزائش اور اس کا زہریلا مواد ختم کر کے بنائی گئی ہے۔ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری میں عموماً ایک سال یا اس سے زیادہ کاعرصہ لگتا ہے کیونکہ اس کے لئے اعلیٰ حفاظتی معیار کے حامل آلات والی تنصیبات میں کئی بار ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
پاکستان پر کرونا کی یلغار سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :