دورہ انگلینڈ ،سابق کپتان سرفراز احمد اور محمد رضوان وکٹ کیپر کی حیثیت سے جائیںگے
سرفراز کی موجودگی میں محمد رضوان فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہوںگے،سابق کپتان کے پاسٹیم میں واپسی کا موقع موجود : ہیڈ کوچ مصباح الحق
ذیشان مہتاب منگل 26 مئی 2020 10:43
(جاری ہے)
کرکٹرز کی صحت اور حفاظت پر سمجھوتہ نہ کرنے کی یقین دہانی دلاتے ہو ئے پی سی بی نے اعلان کیا کہ جون کے اوائل میں کرکٹرز کے لئے ٹریننگ پلان تیار کیا جا رہا ہے، کرکٹرز گروپ کی شکل میں تربیت حاصل کریںگے جس کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو ہر طرح سے طبی لحاظ سے محفوظ بنایا جائیگا۔
پاکستان 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی کھیلے گا،ٹریننگ کیمپ کیلیے کون کون ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہو گا، اس کے لیے سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 ممکنہ کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا جائے گا ۔ کیمپ میں سنٹر ل کنٹریکٹ میں شامل تمام21کھلاڑی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ فواد عالم سمیت ان کرکٹرز کو بھی بلایا جائیگا جو حالیہ سکواڈز کا تو حصہ رہے ہیں لیکن کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں، ان میں محمد موسیٰ، عماد بٹ، خوشدل شاہ اور عثمان قادر کے نام ہیں۔ سلیکٹرز محمد عامر، وہاب ریاض، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے حوالے سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی وجہ سے شعیب ملک اور محمد حفیظ کا کیس کمزور پڑ سکتا ہے، محمد عامر اور وہاب ریاض بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں تھے لیکن اب محمد عامر کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ٹریننگ سے قبل تما م کرکٹرز، سپورٹ سٹاف اور متعلقہ لوگوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف اس سال ہونیوالی سیریز کا مجوزہ پلان تیار کرلیا ہے، پلان کے مطابق پاکستان ٹیم 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.