وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا پتوکی کے قریب ریلوے پھاٹک پر ٹرین اور کار کے تصادم میں4افراد کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

منگل 26 مئی 2020 19:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پتوکی کے قریب ریلوے پھاٹک پر ٹرین اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ ٹرین کی آمد پر پھاٹک کو کھلا چھوڑنا غفلت کے زمرے میں آتا ہی-مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وںکا تعین کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی-