Wسجاول: پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائی جاری

/سجاول کے قریب جتوئی اسٹاپ پر کاروائی میں آصف اور آکاش عیسائی کو گرفتارکرکے دس لیٹرکچی شراب اور مشکوک موٹرسائیکل برآمد

منگل 26 مئی 2020 20:55

) سجاول( آن لائن ) پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائی جاری ہے ایس پی آفس سجاول کے جاری بیان کے مطابق سجاول کے قریب جتوئی اسٹاپ پر کاروائی میں آصف اور آکاش عیسائی کو گرفتارکرکے دس لیٹرکچی شراب اور مشکوک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس نے اطلاع پر گھاری موری پر چھاپا مار کاروائی کرکے گٹکا مٹیریل سے بھری ہوئی سوزوکی پک اپ تحویل میں لے لی،جس میں پچیس کلوگرام گٹکا سپاری، 4 کاٹن زعفرانی گٹکا پتی،4 کاٹن راج گٹکا پتی،پانچ کٹے راجا جانی گٹکا پتی،188 پیکٹ جیلانی ملائی زہریلا مصالہ، 900 پوڑیاں انڈین RR گٹکا، اور ایک سوزوکی پک اپ KW7435 وائیٹ کلر برآمد کرکے گٹکا مٹیریل ڈیلر عبدالطیف سومرو اورحاجی ملاح کو گرفتارکرکے سجاول تھانے پر مقدمہ درج کیاگیاہے،بٹھورومیں بخاری درگاہ کے قریب شراب کی بٹھی پر چھاپے میں شکیل ملاح بیس لیٹرکچی شراب سمیت گرفتارجبکہ بنوں میں طاہرسومروکو بیس تھیلی کچی شراب سمیت گرفتارکیاگیا سجاول میں شیروھنگورجو کو گرفتارکرکے چارسو گھٹکے اور گل حسن پارھیڑی سے ایک سو بیس گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ چوہڑجمالی میں گونگانی گولائی سے صاحب ڈنوشاہ کو گرفتارکرکے ایک سو پچیس گرام چرس برآمد کی گئی،