کوروناوائرس ایک حقیقت ہے اس سے بچنا احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کیا جاسکتا ہے ،مولانا عبدالغفور حیدری

عید کے دنوں میں شہری ایک دوسرے سے میل ملاپ سے اجتناب کرے کیونکہ اس عالمی وباء کئی قیمتی جانوں کو لقمہ اجل بنادیا ہے، سیکریٹری جنرل جمعیت علما ء اسلام

منگل 26 مئی 2020 21:35

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) جمعیت علما ء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس ایک حقیقت ہے اس سے بچنا احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کیا جاسکتا ہے عید کے دنوں میں شہری ایک دوسرے سے میل ملاپ سے اجتناب کرے کیونکہ اس عالمی وباء کئی قیمتی جانوں کو لقمہ اجل بنادیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی قلات میں عید الفطر کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک انتہائی خطرناک وبائی مرض ہے اور جو پوری دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اس سے بچائو صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وباء نے اب تک کئی اہم شخصیت کو بھی لقمہ اجل بنادیا ہے علمائے کرام نے اس وبا ء سے بچنے کے لیئے جو رائے قائم کیئے ہیں اس واضح کیا گیا ہیکہ احتیاط سب سے بہتر ہیں انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں عوام میل جول سے اجتناب کرے اور کوشش کرے کہ اس وباء کو پھیلنے کا سبب نہ بنے انہوں نے کہا کہ اپنے عزیز اور فیملی کے ممران سے ٹیلی فون کے زریعے حال احوال کرے انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ کرونا وائرس سے متاثرین اور لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے غریب اور مساکین کی مدد کرے ۔