سعودی عرب نے 21جون سے کرفیو کے خاتمے کا اعلان کردیا

مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت میں 21جون سے کرفیو ختم کردیا جائے گا، اندرونِ ملک پروازوں کو بھی آمدورفت کی اجازت ہوگی: سعودی وزارتِ داخلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 26 مئی 2020 22:05

سعودی عرب نے 21جون سے کرفیو کے خاتمے کا اعلان کردیا
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی2020ء) سعودی عرب نے 21جون سے کرفیو کے خاتمے کا اعلان کردیا، سعودی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت میں 21جون سے کرفیو ختم کردیا جائے گا، اندرونِ ملک پروازوں کو بھی آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ مملکت میں 31مئی سے کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے اور مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

31مئی سے مکہ کے علاوہ مملکت میں تمام مساجد میں نماز ادا کی اجسکے گی۔ سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صحت حکام کی سفارشات پر کرفیو اور حفاظتی اقدامات میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات 28 مئی سے ہفتہ 30 مئی تک سعودی عرب کے تمام علاقوں میں صبح چھ بجے سے لے کر سہ پہر تین بجے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار 31 مئی سے ہفتہ 20 جون کی شام تک صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی جبکہ مکہ مکرمہ اس سہولت سے مستثنی ہوگا۔ کرفیو سے خارج اوقات میں نجی گاڑی سے مملکت کے تمام شہروں اور صوبوں میں آنے جانے کی اجازت ہوگی۔اتوار 31 مئی سے سعودی عرب کی تمام مساجد جمعہ اور فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کرنے سے کھول دی جائیں گی تاہم مکہ مکرمہ کی مساجد اس سے مسثنی ہوں گی،مساجد میں حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگی، مسجد الحرام میں جمعہ اور باجماعت نمازیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی۔

سعودی عرب کے تمام علاقو ں کے درمیان ٹرانسپورٹ کے مختلف وسائل کے ذریعے سفر پر پابندی ختم کردی گئی ہے البتہ متعلقہ ادارے ضروری احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے پابند ہوں گی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے 1931 نئے کیسز کا اضافہ ہو گیا ہے ، جس کے بعد مملکت میں کورونا کا نشانہ بننے والوں کی مجموعی گنتی 76,726 ہو گئی ہے۔ سعودی وزارت صحتمملکت میں کورونا سے مزید 12مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 411 ہوگئی ہے۔