لاک ڈاؤن میں کم کام ملنےکی پریشانی، کرائم پٹرول کی اداکارہ نے خودکشی کرلی

آخری نوٹ میں لکھا کہ لاک ڈاؤن کے اس مشکل دور میں خود کو مثبت رکھنے کی بہت کوشش کی تاہم ایسا نہ کر سکی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 27 مئی 2020 10:50

لاک ڈاؤن میں کم کام ملنےکی پریشانی، کرائم پٹرول کی اداکارہ نے خودکشی ..
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 مئی 2020ء ) بھارتی اداکارہ پریکشا مہتا نے خود کشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق کرائم پٹرول میں اداکاری کرنے والے پریکشا مہتا نے مدھیہ پردیش میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ پریکشا مہتا نے خود کشی سے قبل ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے تاہم اس میں نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ کی جانب سے خود کشی کیوں کی گئی۔

نوٹ نے انہوں نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے اس مشکل دور میں خود کو مثبت رکھنے کی بہت کوشش کی تاہم ایسا نہ کر سکی، کام میں کمی کے باعث خود اعتمادی ٹوٹ رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پریکشا مہتا لاک ڈاؤن کے دوران کام نہ کرنے پر بہت زیادہ افسردہ تھیں۔ ان کی بے چینی کا اندااز ان کی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی آخری پوسٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں یہ کہتی ہیں کہ سب سے بُرا تب ہوتا ہے جب آپ کے خوابوں کی موت ہونے لگتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات بھی قابل غور رہے بالی ووڈ سے جوڑے کئی نام اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر چکے ہیں اور ان کی تعداد میں تیزی کے ساتھا اضافہ ہو رہا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل کرونا وائرس لاک ڈاون کے باعث مالی مشکلات کے شکار بھارتی اداکار نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی تھی ، ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ 32 سالہ اداکار من میت گریوال نے خود کو پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کی، اہلیہ کی جانب سے جان بچانے کی کوشش کے دوران پڑوسیوں میں سے کسی نے مدد نہیں کی۔

بھارتی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کرونا لاک ڈاون نے بھارت کی شوبز انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کرونا لاک ڈاون نافذ کیے جانے کے بعد ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ اداکار من میت گریوال شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے تھے۔ ممبئی میں رہائش پذیر من میت گریوال کے پاس گھر کا کرایہ ادا کرنے کے پیسے بھی نہ تھے۔ ایسے میں انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔