
خواتین پر مرد کے تشدد کو دلفریب انداز میں پیش نہیں کرتی، گلوکارہ
یہ سچ ہے ماضی میں میں نے چند ایسے گانے تیار کیے جو آج کے دور سے مطابقت نہیں رکھتے ، آئندہ ایسے گانے نہیں بنا ئونگی ،لینا ڈیل رے
بدھ 27 مئی 2020 14:02

(جاری ہے)
گلوکارہ پر زیادہ تر فیمنسٹ خواتین صحافی، لکھاری اور موسیقار الزام لگاتی ہیں کہ وہ جان بوجھ کر ایسے گانے بناتی ہیں جن میں خواتین کو کمزور دکھایا جاتا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ خواتین جنس مخالف کی محبت کے لیے مری جا رہی ہیں۔
لینا ڈیل رے پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ گانوں میں ایسے عوامل کی تشہیر کرتی ہیں جن میں مرد حضرات کو خواتین پر رومانوی انداز میں تشدد یا ان کی تذلیل کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور ایسے رویوں کو گلوکارہ اس طرح فلماتی ہیں کہ وہ دلفریب اور خوبصورت لگتے ہیں۔گلوکارہ لینا ڈیل رے پر گزشتہ چند سال میں الزامات میں تیزی دیکھی گئی ہے اور حال ہی میں کئی شخصیات نے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گلوکارہ کے گانے نوجوان لڑکیوں کے لیے تباہ کن ہیں، کیوں کہ وہ دیکھتی ہیں کہ گانوں میں مرد کے جذباتی، جسمانی اور جنسی تشدد کو دلفریب انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔اگرچہ ماضی میں بھی گلوکارہ لینا ڈیل رے ایسے الزامات کو مسترد کرتی آئی ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنی طویل انسٹاگرام پوسٹ میں ایک بار پھر ایسے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ خواتین پر مرد حضرات کے تشدد کو رومانوی یا دلفریب انداز میں پیش نہیں کرتیں بلکہ وہ حقیقت بیان کرتی ہیں۔گلوکارہ نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ یہ سچ ہے کہ ماضی میں انہوں نے چند ایسے گانے تیار کیے جو آج کے دور سے مطابقت نہیں رکھتے اور انہوں نے ایسے گانوں کو ڈیلیٹ بھی کردیا اور کہا کہ وہ آئندہ ایسے گانے نہیں بنائیں گی، تاہم ان پر لگائے جانے والے الزامات غلط ہیں۔پاپ گلوکارہ نے تسلیم کیا کہ وہ فیمنسٹ نہیں ہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ فیمنزم میں بھی ان جیسی خواتین کیلئے ایک مقام ہونا چاہیے جو کہ حقیقت پسند ہیں اور جو اصل زندگی میں اپنے رومانوی تعلقات کے دوران کچھ مسائل کا شکار رہتی ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گانوں کے ذریعے خواتین پر مرد کے تشدد کو دلفریب انداز میں پیش نہیں کرتیں بلکہ وہ حقیقت دکھاتی ہیں کیوں کہ یہ سچ ہے کہ رومانوی تعلقات کے دوران کبھی کبھی کچھ مرد و خواتین کے تعلقات مشکل بن جاتے ہیں اور ان میں تلخیاں پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ تشدد کے واقعات بھی ہونے لگتے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں خود پر الزام لگانے والی خواتین اور شخصیات کو منافق قرار دیا اور لکھا کہ جو لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں انہیں آریانا گرانڈے، ڈوجا کیٹ، کارڈی بی، کمیلا، کہلانی اور نکی مناج جیسی گلوکارائیں کیوں دکھائی نہیں دیتیں جو عریانیت اور فحش روایات کو فروغ دیتی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ مذکورہ تمام گلوکارائیں بعض اوقات کپڑوں کے بغیر ہی پرفارمنس بھی کرتی ہیں مگر ان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاتا اور جب وہ حقیقی مسائل کو بیان کرتی ہیں تو انہیں خواتین پر تشدد کو دلفریب انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو منافقت قرار دیا اور کہا کہ ان کی خواہش کے فیمنزم میں ان کی طرح کی دیگر خواتین کیلئے بھی ایک مقام ہونا چاہیے جو کہ عام فیمنسٹ خواتین کے مقابلے دوسرے طریقے سے زندگی گزارتی ہیں۔گلوکارہ کی جانب سے کی گئی لمبی چوڑی پوسٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کیے اور ان کے ساتھ پیش آنے والے رویے کو افسوس ناک بھی قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائش گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا اہتمام
-
اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغرکی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی ، مقامی قبرستان میں تدفین
-
سوشل میڈیا پرحمیرا اصغر کی 5 فروری 2025میں گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
-
نتاشا علی نے خود کو حرا مانی سے بہتراداکارہ قرار دے دیا
-
سوشل میڈیا پرحمیرا اصغرکی 5 فروری 2025 میں گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
-
اداکارہ حمیرا کی موت کو 8 سے 10 ماہ گزر چکے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
-
حمیرا اصغر کیس: سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست، وزیراعظم پورٹل پر بھی شکایت
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا فیصلہ، سندھ حکومت نے ذمہ داری اٹھا لی
-
اداکار دانش نواز کی شاہ رخ خان کیساتھ اے آئی سے بنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
ورثاء اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت ان کا وارث ہو گا،وزیرثقافت سندھ
-
لارنس بشنوئی گینگ کے خلاف راجستھان میں پہلی بار مقدمہ درج، 3 کارندے گرفتار
-
مومنا اقبال دیر سے سیٹ پر پہنچنے کا دفاع کرنے لگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.