وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجہ میں دوپولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار

بدھ 27 مئی 2020 16:21

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا چیک پوسٹ پر فائرنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجہ میں دواہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ناکوں پر کھڑے پولیس کے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔ میںکئی بار کہہ چکا ہوں کہ ناکے ختم کریں اور ڈرون اور کیمرا ٹیکنالوجی متعارف کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر ناکوں کو جدید کرنا ہو گا۔