عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور مہلک وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا چاہیے

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نزہت پٹھان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

بدھ 27 مئی 2020 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نزہت پٹھان نے کہا ہے کہ عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور مہلک وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا چاہیے بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوسنا ک بات ہے کہ 90فیصد شہری کسی طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے جو ایک خطرناک صورتحال ہے اور اس کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت تنہا کورونا وائرس سے نہیں نمٹ سکتی یہ ہم سب کی اجتماعی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم احتیاط برتیں گھروں میں رہیں، ماسک پہنیں اور میل جول میں کمی لائیں انہوں نے کہا حکومت عوام کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم مہلک وائرس کو عوام کے تعاون کے بغیر شکست نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا معاشی صورتحا ل کے پیش نظر لاک ڈائون میں کمی کی گئی اور عید کی ملاقاتوں میں احتیاط برتی جائے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے کیونکہ ملاقاتوں سے وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے نزہت پٹھان نے متنبہ کیا کہ اگر لوگوں نے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا تو پھر حکومت سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔