تھانہ فتح شاہ کی حدود میں ڈاکو زمیندار سے نقدی لوٹ کر فرار

بدھ 27 مئی 2020 18:20

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) تھانہ فتح شاہ کی حدود میں مسلح ڈکیتی کی واردات،دو ڈاکو زمیندار سے 3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 42 (کے بی) کا رہائشی زمیندار ساجد لنگڑیال اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر چشتیاں جا رہا تھا کہ جوئیہ بنگلہ کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے روک کر گن پوائنٹ پر اس سے 3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع تھانہ فتح شاہ پولیس کو کر دی گئی۔