کورونا بحران میں زیادہ نقصان تعلیم کا ہو رہا ہے ‘ فائق شاہ

باقاعدہ ادارے کھولنے کی محفوظ پالیسی بنائی جائے‘ روٹیشن میں طلباء کو حاضر کر کے پڑھایا جائے‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

بدھ 27 مئی 2020 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ کورونا بحران میں سب سے بڑا نقصان نوجوان نسل اور ان کی تعلیم کا ہو رہا ہے جس کے لئے ادارے کھولنے کی محدود اور محفوظ پالیسی بنائی جائے ۔کم تعداد میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ طلباء اور طالبات کو بلا کر تعلیمی سیشن شروع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

روٹیشن میں متبادل دنوں میں کم از کم تین دن فی الحال ہر طالب علم کو سیکھنے اور پڑھنے کا موقع ملے اور صرف کور مضامین پڑھا کر جلد چھٹی دی جائے جس سے ہر بچہ مستفید ہو گا ۔

محمد فائق شاہ نے کہا صرف آن لائن تعلیم سے چھوٹی کلاسوں کو پڑھانا ممکن نہیں ہوگا ۔ محد فائق شاہ نے کہا کہ کراچی طیارے حادثے کا ملبہ ابھی تک سنبھالا نہیں جا سکا جو نااہلی ہے۔ انہوں نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی خصوصی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔ محد فائق شاہ نے عید کے موقع پر غیر معیاری نظم و ضبط پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے عوام اور تاجروں کو حفاظتی انتظامات کرنے ہوں گے۔