وزیراعلیٰ پنجاب کی موسی خیل آمد خوش آئند ہے ، سرداریار محمد رند

بدھ 27 مئی 2020 21:30

وزیراعلیٰ پنجاب کی موسی خیل آمد خوش آئند ہے ، سرداریار محمد رند
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان ، پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف سردار یار محمد رند کے وزیر اعلی پنچاب سردار عثمان بزدار کے دورہ موسی خیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنچاب سردار عثمان بزدار کو بلوچستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیںانہوں نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار کی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں میں خصوصی دلچسپی پر ان کے شکر گزارہے انہوں نے بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں دلچسپی پر شکر گزارہیں۔