قومی ائیرلائن کے طیارے میں اضافے عملے کے سوار ہونے پر ائیر لائن کو مانچسٹر اور ابو ظبی ائیرپورٹ پر جرمانہ

جمعرات 28 مئی 2020 13:25

قومی ائیرلائن کے طیارے میں اضافے عملے کے سوار ہونے پر ائیر لائن کو مانچسٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) قومی ائیرلائن کے طیارے میں اضافے عملے کے سوار ہونے پر ائیر لائن کو مانچسٹر اور ابو ظبی ائیرپورٹ پر جرمانہ کیاگیا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے طیارے میں تین کاک پٹ کریو زیادہ ہونے پر اسے مانچسٹر اور ابو ظبی میں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس نے ائیرلائن پر جرمانہ عائد کیا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق فی کس 1680 پاؤنڈ جرماند عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

برطانیہ نے پی آئی اے کو 12 فضائی عملے کو اجازت دی تھی اور پی آئی اے کی پرواز سے 15 فضائی عملہ مانچسٹر پہنچا تھا جس پر مجموعی طور پر 5000 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ کیا گیا جبکہ ابوظبی ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھی قومی ائیرلائن کو 50 ہزار درہم جرمانے کا نوٹس دے دیا۔دوسری جانب قومی ائیرلائن نے مسافروں کو اطلاع دیے بغیر پی کے 702 مانچسٹر اور ابوظبی سے کراچی کی پرواز کو ری شیڈول کردی جبکہ مانچسٹر ائیرپورٹ اتھارٹی نے نائٹ کرفیو کے دوران روانگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مانچسٹر سے فیری فلائٹ نے مسافروں کو لینے ابوظبی پہنچنا تھا تاہم اس غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے پرواز 15 گھنٹے تاخیر سے کل صبح 4 بجے کراچی پہنچے گی۔