شہباز شریف کا سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کی وفات پر غم اور افسوس کا اظہار

جمعرات 28 مئی 2020 14:08

شہباز شریف کا سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کی وفات پر غم اور افسوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کی وفات پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سردار عاطف خان کی پارٹی اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو لائق تحسین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی، جمہوریت اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔صدر نون لیگ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔