انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے آغاز میں مذید تاخیر کا اعلان کر دیا

Zahid Noor زاہد نور جمعرات 28 مئی 2020 19:28

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،ذاہدنور) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے آغاز میں مذید تاخیر کا اعلان کر دیا، یکم اگست تک ڈومیسٹک سیزن شروع نہیں ہو سکے گا،بورڈ حکام کے مطابق سیزن میں تاخیر کا فیصلہ ماہرین اور حکومتی تدابیر کے تناظر میں کیا گیا اور وہ جون میں اس حوالے حالات کا مذید جائزہ لیں، جبکہ بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلانے پر غور کیا جا رہا ہے،بورڈ نے انگلینڈ مین ٹیم کو پریکٹس کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جس کے نتائج سے نئی پالیسی مرتب کرنے میں مدد لی جائے گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ مالی نقصان سے بچنےکے لیے کرکٹ کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :