پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی ، تکمیل سے ملک عزیز ناقابل تسخیر قوت بن گیا ، سید سلیم شاہ

جمعرات 28 مئی 2020 23:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی ، تکمیل سے ملک عزیز ناقابل تسخیر قوت بن گیا ، ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو خیبر پختونخواہ ’’سید سلیم شاہ‘‘ نے یوم تکبیر کے حوالے سے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، اس موقع پر صدر تحصیل لوئر تناول ملک الیاس ، صدر یوتھ ونگ سید مہربان شاہ و دیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے ، اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ایٹمی طاقت نہ بنایا جاتا تو سازشی عناصر ،اغیار اور اسلام دشمن طاقتوں کی آشیر باد سے ازلی دشمن بھارت کب کی پاکستان پر چڑھائی کر چکا ہوتا لیکن شہید ذولفقار علی بھٹو کی دور اندیشی سے ایٹمی طاقت کا حصول ممکن بنا کر ملک پاکستان اور کو عوام اور اسلام کے لئے ایک محفوظ قلعہ بنادیا گیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ اسلامی ملک ہے جس نے ایٹمی صلاحیت حاصل کی اور دیگر اسلامی ممالک کی حمایت میں ہمیشہ آواز بلند کی، انہوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ آج کے سیاستدان اگرچہ ایٹمی طاقت بننے میں اپنے اپنے کردار کو نمایاں کرنے میں سرگرم ہیں لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت اور دفاع کو مضبوط بنا کر حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر اور محب وطن اسلامی رہنما ہونے کا ثبوت پیش کیا ،