انصاف پر مبنی اقتصادی نظام کے بغیر منصفانہ سماجی نظام کا تصور بھی محال ہے،میاں زاہد حسین

جمعہ 29 مئی 2020 20:38

انصاف پر مبنی اقتصادی نظام کے بغیر منصفانہ سماجی نظام کا تصور بھی محال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے نائب صدر خرم اعجاز، قمر آنول، شاہد آنول ، ثاقب فیاض مگوں، شبیر منشاء و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف پر مبنی اقتصادی نظام کے بغیر منصفانہ سماجی نظام ، غربت کے خاتمے اور عوام کی فلاح و بہبود کا تصور بھی محال ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ اقتصادی نظام محدود تعداد میں وسائل پر قابض افراد کو مواقع فراہم کر رہا ہے جبکہ عوام کی بڑی تعداد غربت سے نکلنے کا صرف خواب ہی دیکھ سکتی ہے۔ وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر غربت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور کروڑوں افراد کا زندہ رہنا محال ہو گیا ہے جبکہ اس ایمرجینسی کے بعد ترقی یافتہ ممالک اور عالمی اداروں کے اقدامات تسلی بخش نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :