دبئی میں عوام کیلئے مساجد کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
دبئی کے محکمہ اوقاف نے تمام مساجد میں خصوصی ہدایات نامہ آویزاں کر دیا، تاہم مساجد کھولنے کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا
محمد علی ہفتہ 30 مئی 2020 00:35
بتایا گیا ہے کہ فی الحال یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ دبئی کی مساجد عوام کیلئے کب کھولی جائیں گی۔ تاہم کچھ خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
ان ہدایات کے مطابق مساجد کھلنے کے بعد خواتین کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مساجد کو اذان کی ادائیگی سے لے کر نماز کی ادائیگی تک صرف 20 منٹ کیلئے کھولا جائے گا۔ اذان سے قبل یا نماز کی ادائیگی کے بعد کسی کو بھی مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نمازیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ گھر سے وضو کر کے آئیں، جبکہ انہیں مصلیٰ بھی گھر سے اپنے ساتھ ہی لانا ہوگا۔ باجماعت نماز کی ادائیگی کیلئے لازم ہوگا کہ نمازیوں کے درمیان ایک صف خالی چھوڑی جائے، جبکہ 2 نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ مسجد میں 60 سال سے زائد اور 12 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ منع ہو گا۔ تمام نمازیوں کو دستانے اور فیس ماسک پہننا ہوں گے۔ مسجد میں ایک دوسرے سے گلے ملنے اور مصافحہ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگ جو بیمار ہوں یا جن کے عزیز کرونا وائرس میں مبتلا ہوں، ان پر بھی مسجد میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ اذان کے فوری بعد باجماعت نماز کی ادائیگی ہوگی، دوسری مرتبہ جماعت کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مسجد میں کھانے پینے کی چیزیں لے جانے اور بانٹنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.