کورونا وائرس وبا، اقوام متحدہ میں ووٹنگ کا نیا طریقہ

ہفتہ 30 مئی 2020 13:34

کورونا وائرس وبا، اقوام متحدہ میں ووٹنگ کا نیا طریقہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سلامتی کونسل کے نئے ارکان کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا نیا طریقہ متعارف کروایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ بڑے اجتماع سے بچنا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل کے لیی5غیرمستقل ارکان کو اگلے دو برس کے لیے منتخب کرے گی۔ اس کے علاوہ 193 رکنی جنرل اسمبلی 54 ریاستی اقتصادی اور سماجی کونسل کی 3 سالہ مدت کے لیے 18 ارکان کا انتخاب بھی کرے گی۔ سلامتی کونسل کے ارکان کے لیے انتخاب 17 جون کو طے ہے۔