لیگی تر جمان ٹڈی دل اورکورونا پر سیا ست چمکا رہے ہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

نواز شر یف پاکستان میں بیمار تھا لندن میں آ ج وہ سیرو تفریح اور ہو ٹلو ں میں کھانا کھا تے نظر آ رہاہے

ہفتہ 30 مئی 2020 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ لیگی تر جمان ٹڈی دل اورکورونا پر سیا ست چمکا رہے ہیں،نواز شر یف پاکستان میں بیمار تھا لندن میں آ ج وہ سیرو تفریح اور ہو ٹلو ں میں کھانا کھا تے نظر آ رہاہے،چینی ، آ ٹا چور اور قومی خزانہ چور سب کی کٹر یا ں شر یف خاندان سے ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کورونا و با ء کے خا تمے کیلئے حکومت سنجیدہ اقداما ت کررہی ہے عوام کورونا و با ء کو سنجیدہ نہیں لے رہے جس کی وجہ سے و با ء زیادہ تباہی مچا رہی ہے ، ٹڈ ی دل کے خا تمے کیلئے حکومت کا شتکارو ں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہو ں نے کہاکہ چائے کی پیا لی میں طو فان برپا کر نا لیگی رہنما ئو ں کا وطیرہ ہے۔ اپوز یشن کی شور مچائے شور پا لیسی فلا پ ہو چکی ہے ، اپوز یشن کو چوری اور سینہ زوری نہیں کر نے دینگے۔انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت کسی بھی جگہ غفلت کا مظاہرہ نہیں کررہی ٹڈی دل ہو یا کورونا دو نو ں و با ئو ں کاحکومت ڈٹ کر مقا بلہ کررہی ہے پاکستان کی عوام کی جان و ما ل کا تحفظ حکومت کی پہلی تر جیح ہے۔