دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد61 لاکھ سے تجاوز کرگئی

3لاکھ 71ہزار7 مریض جاں بحق، 27لاکھ 38ہزار306مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 31 مئی 2020 11:28

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد61 لاکھ سے تجاوز کرگئی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مئی2020ء) دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد61 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ عالمی شماریاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں اب تک مہلک کورونا وبا کے باعث 3لاکھ 71ہزار7 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 27لاکھ 38ہزار306مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اب تک دنیا میں 61لاکھ 60ہزار455 کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

اس وقت دنیا میں 30لاکھ 51ہزار142 ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے 53ہزار460 کی حالت تشویشناک ہے۔ مریکہ میں24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں اٹھارہ لاکھ سولہ ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

برازیل امریکہ کے بعد چار لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد چار لاکھ 99 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 28 ہزار آٹھ سو سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں دو لاکھ 72 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 38 ہزار تین سوسے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 92 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 32 ہزار 664 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار چھ سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔جبکہ روس میں تین لاکھ چھیانوے ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ چارہزار پانچ سو سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔