عمران خان سے دوستی کا کبھی فائدہ اٹھایا نہ اٹھائوں گا، مدثر نذر
․ 4 برسوں میں کچھ نہیں کر سکا جو کرنا چاہتا تھا، اپنے ٹارگٹ میں کامیاب نہ ہوسکا ،شاید اس کی وجہ بورڈ کے پاس وسائل کی کمی رہی ہو انڈر 13 پروگرام کا ضرور کریڈٹ لوں گا، یہ میرے دل کے بہت قریب رہا ہے، میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا یہ پروگرام کامیاب ہو گا، انٹرویو
اتوار 31 مئی 2020 14:15
(جاری ہے)
مدثر نذر نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین کو اکیڈمیز سے فائدہ ہوا، ان میں نکھار آگیا اور آج قومی ٹیم کاحصہ ہیں، اسی طرح محمد موسیٰ، روحیل نذیر اور حیدر علی ہیں وہ بھی قومی ٹیم کے دروازے پر پہنچ چکے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میں انڈر 13 پروگرام کا ضرور کریڈٹ لوں گا، یہ میرے دل کے بہت قریب رہا ہے، میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ پروگرام کامیاب ہو گا اور اس قدر ٹیلنٹ سامنے آئے گا، اس ایج گروپ کا پروگرام اگر جاری رہتا ہے تو یہ سنگِ میل ثات ہو گا۔مدثر نذر نے کہا کہ اکیڈمیز کے پروگرامز کی اس طرح تعریف نہیں کی جاتی جس طرح کی جانی چاہیے تھی، ہمیشہ تنقید ہوئی کیونکہ یہ ایک آسان ہدف ہے، بورڈ پر جب بھی تنقید کرنا ہو سب سے پہلے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی طرف توپوں کا رخ ہوتا تھا، مجھے ہمیشہ حیرت ہوئی کہ اکیڈمی کو ہی کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، باہر بیٹھ کر تنقید کرنا سب سے آسان کام ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لوگ کہتے تھے وزیرِ اعظم عمران خان آپ کے بڑے معترف ہیں، بڑی عزت کرتے ہیں، کرکٹ کیریئر سے گہری دوستی ہے، ان سے رابطہ کرِیں اور پاورفل ہوں، تاہم میں کہتا تھا کہ میرا اپنا مزاج ہے، میں نے اپنے مزاج کے مطابق زندگی گزارنی ہے جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کا اپنا کام ہے، میں نے عمران خان سے نہ کبھی فائدہ اٹھایا ہے نہ کبھی فائدہ اٹھائوں گا۔مدثر نے کہا کہ میں نے نہ کبھی ان سے کوئی توقع رکھی کہ وہ مجھ سے رابطہ کریں اور میں اپنے کام کہوں، وہ اپنا کام کر رہے ہیں اور میں اپنا کام کر رہا ہوں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ویڑن صرف ٹیمیں بنانا نہیں ہے، یہ سمجھنے کی ضرورت ہے جب تک نچلی سطح پر کام نہیں ہو گا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کامیاب نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ کلب کی سطح سے کام کا آغاز کرنا ہو گا، اسکول کرکٹ اور ضلعی کرکٹ پر کام کرنا ہو گا، اس سے ہی پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا، اس کے لیے پی سی بی کو اسپانسرز کی ضرورت ہے جوکہ اس وقت مل نہیں رہے اور یہ سب کچھ کرنے میں پی سی بی کو مشکلات کا سامنا ہے۔مدثر نذر نے بتایا کہ انہیں کوچنگ کے لیے پوری دنیا سے آفرز ہیں، لیکن وہ کل وقتی کوچنگ سے وابستہ نہیں ہوں گے، وہ مختصر مدت کے کوچنگ معاہدے دیکھیں گے اور اس کے ساتھ مانچسٹر میں اپنا بزنس شروع کریں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹ نے ہائی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں تبدیل کرنے اور نئے اسٹاف کی تقرری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.