آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘عزیز الرحمن چن

اتوار 31 مئی 2020 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا بتوت ہے تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام مہنگائی کے جن کے ہاتھوں خوار ہو رہے ہیں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ آنا حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت گومگوں کی شکار ہے اُس کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا ویژن نہیں۔ تحریک انصاف نے بیڈ گورننس کی بدترین مثال قائم کی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا۔