ی*فیصل آباد،گیس لیکج کے باعث کھانا بناتی لڑکی اور گرم چائے گرنے سے کمسن بچہ جھلس گیا

اتوار 31 مئی 2020 20:10

V فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) گیس لیکج کے باعث کھانا بناتی لڑکی اور گرم چائے گرنے سے کمسن بچہ جھلس گیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل‘ سمندری کی رہائشی 21 سالہ نورین گھر میں کھانا بنا رہی تھی کہ جلتے چولہے سے گیس لیکج کے باعث آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق مذکوریہ کا 70 فیصد جسم جھلس گیا برن یونٹ میں اسے طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 67 ج ب کے طیب کا 5 سالہ بیٹا احمد گھر میں اچانک چائے اوپر گرنے سے بری طرح جھلس گیا الائیڈ ہسپتال میں اس کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :