, پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایران نے ایف آئی اے ٹرانزٹ گیٹ اور مشترکہ بازار چاہ کو کھول دیا

اتوار 31 مئی 2020 20:10

, پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایران نے ایف ..
ظ*تفتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایران نے ایف آئی اے ٹرانزٹ گیٹ اور مشترکہ بازار چاہ کو کھول دیا تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کی تعطیلات کے بعد پاک ایران تجارتی سرگرمیاں آج دوبارہ شروع ہو گئے ہیں ایران سے متصل تجارتی گیٹ پچھلے ایک ہفتے سے عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے بند تھے جو آج باقاعدہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں پاک ایران ایف آئی اے ٹرانزٹ گیٹ سے 15 لوڈ ٹرالر گاڑیاں تجارتی سامان لیکر تفتان آئے ایران سے آنے والے گاڑیوں کو تجارتی پوائنٹ پر اسپرے کیا گیا اور ڈرائیورز کی اسکریننگ بھی کی گئی عید کی تعطیلات کے بعد ایران نے اپنے دو تجارتی گیٹ ابتدائی طور پر تجارت کے کھول دیے ہیں جبکہ دو طرفہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ ابھی تک بند ہے دونوں تجارتی پوائنٹس سے صرف ایران کی طرف سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں جبکہ پاکستانی اشیا کی تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل ہیں جس سے پاکستانی تاجروں میں بیچینی پایا جارہا ہے اس کے علاوہ ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار 37 پاکستانی شہریوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز /نے تفتان راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا گرفتار پاکستانی بغیر سفری دستاویزات کے سفر کے دوران گرفتار کیے گئے تھے لیویز انتظامیہ کے مطابق گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے جو گرفتار ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :