فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج کورونا سے جاںبحق ہونے والے ڈاکٹرزبیر کے اہلیہ کے تہکہ خیزانکشافات نے محکمہ صحت کی کاردگی پر کئی سوالات اٹھالئے

اتوار 31 مئی 2020 20:10

فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج کورونا سے جاںبحق ہونے والے ڈاکٹرزبیر ..
! کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) گزشتہ دنوں فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج کورونا سے جاںبحق ہونے والے ڈاکٹرزبیر کے اہلیہ کے تہکہ خیزانکشافات نے محکمہ صحت کی کاردگی پر کئی سوالات اٹھالئے ڈاکٹرزبیراہلیہ ڈاکٹرشازیہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کا انتقال علاج کی مناسب سہولیات نہ ملنے کے باعث ہوا ،ڈاکٹرز بیر کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی غلط بتائی گئی تھی انتقال سے قبل بھی کئی گھنٹے تک ایمبولینس کا بھی انتظار کرتے رہے،سول شول میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں کورونا سے انتقال کرجانے والے بولان میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر محمد زبیر خان کی اہلیہ اہلیہ ڈاکٹرشازیہ نے کہا ہے کہ میرے شوہرکا انتقال علاج کی مناسب سہولیات نہ ملنے کے باعث ہوا ڈاکٹر زبیر کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی غلط بتائی گئی تھی میرے شوہر تکلیف کے باوجود فاطمہ جناح ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کا کئی گھنٹے انتظار کرتے رہے وہ ڈاکٹر وں سے نہیں ملے صرف فون پر کچھ ادویات بتادیںانتقال سے قبل بھی وہ کئی گھنٹے تک ایمبولینس کا بھی انتظار کرتے رہے ایک ڈاکٹر ہوتے ہوئے ان کے ساتھ ایسا کیا گیا تو باقی لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا بی ایم سی میں ڈیوٹی کے دوران پہلے تو انہیں حفاظتی کٹس نہیں دی گئی بعد میں دی جانے والی حفاظتی کٹس کے معیار سے وہ مطمئن نہیں تھے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی بلوچستان نے بھی ڈاکٹرزبیرکی اہلیہ کی تحفظات اور خدشات کی حمایت کی ہے۔