معروف بالی وڈ شخصیت واجد خان کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

میوزک کمپوزر واجد خان کا انتقال 42 سال کی عمر میں ہوا،بالی وڈ شوبز انڈسٹری سوگوار ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 1 جون 2020 11:09

معروف بالی وڈ شخصیت واجد خان کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون 2020ء) بالی وڈ کے معروف میوزک کمپوزر واجد خان کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان بمبئی میں انتقال کرگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے میوزک کمپوزر واجد علی خان طویل عرصے سے گردے کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

واجد خان کے انتقال کی تصدیق میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے بھی کی۔اور کہاں کی کچھ دنوں سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بھی پڑ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ واجد کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔واجد خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے جبکہ واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا۔

(جاری ہے)

میوزک کمپوزر واجد خان نے سلمان خان پر فلمائے گئے دو گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی جبکہ انھوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ، ایک تھا ٹائیگر اور ایکٹ میں کام بھی کیا تھا۔واجد خان کے انتقال پر بالی وڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے۔کئی فلمسٹارز نے واجد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ پرنتی چوپڑا نے انہیں بہترین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ یاد رہیں گے۔

واجد خان کا انتقال 42 سال کی عمر میں ہوا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بالی وڈ کے معروف اداکارہ عرفان خان اور رشی کپور بھی انتقال کر گئے تھے۔اور واب واجد خان کا بھی انتقال ہو گیا تاہم ان کی موت کی وجہ وبائی مرض کورونا بنی۔ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور وباء کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مصدقہ متاثرین کی تعداد 62 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ہے۔