یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ ملازمین کی قانونی حقوق کو غصب کرنے کے مترادف ہوگا، عارف شاہ

یوٹیلٹی سٹورز کی مینجمنٹ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے حکومت کو گمراہ کررہی ہے،چیئرمین سی بی اے یونین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا بیان

پیر 1 جون 2020 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) چیئرمین سی بی اے یونین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سید عارف حسین شاہ نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ ملازمین کی قانونی حقوق کو غصب کرنے کے مترادف ہوگا۔ ایک بیان میں عارف شاہ نے کہاکہ یوٹیلٹی سٹورز کی مینجمنٹ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے حکومت کو گمراہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ حکومت کا غیر آئینی اقدام ہوگا۔ چیئر مین سی بی اے نے کہاکہ اپنی جائز حقوق کے لیے آواز آٹھانا ہمارا قانونی حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے قانونی حقوق دینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت نے غیرآئینی اقدام اٹھایا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ سید عارف شاہ نے کہاکہ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کرنے کے لے نیب چیئرمین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے۔ سید عارف شاہ نے کہاکہ لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ سے قبل ہمارا موقف بھی سنا جائے۔

متعلقہ عنوان :