ریلوے کے محدود آپریشن میں مزید 10 ٹرینیں شامل، ٹرینوں کی تعداد 40 ہوگئی

پیر 1 جون 2020 13:54

ریلوے کے محدود آپریشن میں مزید 10 ٹرینیں شامل، ٹرینوں کی تعداد 40 ہوگئی
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) ریلوے کے محدود آپریشن میں مزید(پانچ اپ اور پانچ ڈائون )ٹرینیں شامل کر لی گئیں جس کے بعد روزانہ چلنے والی ٹرینوں کی تعداد 40 ہوگئی۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے 60 فیصد سیٹوں پر بکنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

نئی ٹرینوں میں شالیمار ایکسپریس، بہاالدین زکریا، سرسید، کراچی ایکسپریس اور راول ایکسپریس شامل ہیں۔ دیگر ٹرینوں کی طرح ان ٹرینوں میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے صرف 60 فیصد سیٹوں پر بکنگ کی جائے گی، شہری ای ٹکنگ سمیت ریزرویشن دفاتر سے بھی بکنگ کرا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :