خانیوال، اے ڈی سی ریونیو کا رات گئے اچانک آر ایچ سی سرائے سدھو اور عبدالحکم کا دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ

پیر 1 جون 2020 20:59

خانیوال۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے رات گئے اچانک آر ایچ سی سرائے سدھو اور عبدالحکم کا دورہ کیا اور دونوں ہیلتھ فیسلٹیز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا غلام مصطفٰی ہمراہ بھی ان کے تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ڈاکٹروں و عملہ کی حاضری چیک کی آر ایچ سی سرائے سدھو میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے دونوں ہیلتھ فیسیلٹز میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال آنے والے مریضوں سے طبی سہولیات اور ڈاکٹروں کے رویہ بارے بھی دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :